182
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے صوبے شانشی میں کوئلے کی کان خوفناک دھماکے کے بعد منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
چین کے شمالی صوبے شانزی میں کان میں اس وقت دھماکہ ہوا جب کان میں 90 سے زائد کان کن زیر زمین کام کر رہے تھے۔
دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے 7 لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 2 اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔10 سے زائد کان کنوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جب کہ باقی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ کان کی تعمیر میں احتیاط نہیں برتی گئی جب کہ حادثے کی صورت میں کان کنوں کی حفاظت کے لیے موثر انتظامات نہیں کیے گئے۔چین میں کانوں اور کارخانوں میں حادثات عام ہیں جن میں سالانہ 2000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔