اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے ایک نیا اور انتہائی جدید ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم "HQ-29” تیار کر لیا ہے۔
جو خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیٹلائٹس اور ہائپرسونک رفتار سے پرواز کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی چین کو امریکا اور روس کے بعد تیسرا ایسا ملک بنا دیتی ہے جس کے پاس خلا میں حملہ آور فضائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق HQ-29 ایک "گیم چینجر” ہتھیار ہے جس سے چین کا فضائی و خلائی دفاعی نظام مزید مضبوط ہو گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں اس جدید میزائل سسٹم میں دلچسپی لے سکتا ہے تاکہ وہ اپنے طاقتور حریف کی جانب سے کسی ممکنہ ہائپرسونک حملے کا مؤثر جواب دے سکے۔یہ پیش رفت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ چین تیزی سے عسکری ٹیکنالوجی میں ترقی کر رہا ہے اور اب وہ عالمی طاقتوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہو چکا ہے، جو اسے ایک حقیقی ابھرتی ہوئی سپر پاور کے طور پر سامنے لا رہا ہے۔