چین،بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے قرنطینہ شرط ختم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود چین نے

بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون

ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ پابندیاں 8 جنوری سے ختم کر دی جائیں گی۔ چند ماہ قبل چین نے

بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی مدت 3 ہفتوں سے کم کر کے ایک ہفتے کر دی تھی۔

مارچ 2020 میں بیرون ملک مقیم مسافروں کے لیے قرنطینہ کی لازمی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صرف ایک صوبے زی جیانگ میں ایک دن میں کورونا کے 10 لاکھ نئے کیسز سامنے

آئے ہیں اور یہ تعداد دوگنا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو

کورونا ٹالرنس  پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کہاں تیار ہوا، امریکی پروفیسر نے بھانڈا پھو ڑ دیا

شنگھائی کے قریب واقع صوبے زی جیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے

تاہم صورتحال قابو سے باہر ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ژی جیانگ صوبے میں زیادہ تر مریضوں میں

ہلکی علامات ہیں اور وہ گھریلو قرنطینہ میں ہیں، جب کہ 13,583 ہسپتال میں داخل ہیں۔ وزارت صحت کی

جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ زی جیانگ میں کورونا سے متاثرہ 242 مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ چین میں کورونا

کی اس نئی لہر نے عالمی قوتوں کو بھی پریشان کر دیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca