اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے وزرائے دفاع کی ملاقات کی امریکی درخواست مسترد کردی۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے امریکی اخبار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں سنگاپور میں سیکیورٹی فورم کے اجلاس کے موقع پر وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور ان کے چینی ہم منصب لی سنگفو سے ملاقات کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں
تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو جنگ کیلئے تیا ر ر ہیں ،چین کی امریکہ کو دھمکی
بیان کے مطابق چین نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ یہ ملاقات نہیں ہوگی۔ ہم کھلے انداز میں مواصلاتی رابطوں پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مقابلہ تصادم کا باعث نہ ہو۔گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ محکمہ دفاع وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات پر بات کر رہا ہے۔