اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے پاکستان کے لیے 2 بلین ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض دیا ہے۔
چین نے 2 ارب ڈالر کے محفوظ ذخائر کی واپسی میں ایک سال کے لیے تاخیر کی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی فنانسنگ متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
پاک چین کا سی پیک کو وسعت دینے کیلئے منصوبے میں تیسر ے فریق کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ
انتخابات کی آئینی حیثیت اور وقت کے بارے میں فیصلے صرف اور صرف پاکستانی اداروں یعنی آئی ایم ایف کے پاس ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے بیرونی فنانسنگ کی تصدیق درکار ہے۔
مزید پڑھیں
چین رواں مالی سال کا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار
ذرائع کے مطابق اسی ماہ چین سے مزید 300 ملین ڈالر پاکستان آئے ہیں جب کہ اسی ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان اگلا قدم اٹھا سکے گا، پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی معاونت کو یقینی بنانا ہوگا۔