اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بین الاقوامی سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چاند سے واپس لائے گئے نمونے چین مختلف ممالک کے اداروں کو فراہم کرے گا۔
یہ نمونے چین کے 2020 Chang’e-5 قمری مشن کے دوران جمع کیے گئے تھے، جس کے تحت 1،731 گرام قمری مٹی اور چٹانیں زمین پر لائی گئی تھیں۔چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) نے یہ قیمتی نمونے 6 ممالک کے 7 تحقیقی اداروں کو فراہم کیے ہیں،پاکستان: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)۔USA: براؤن یونیورسٹی اور SUNY اسٹونی بروک یونیورسٹی۔برطانیہ: اوپن یونیورسٹی۔فرانس: انسٹی ٹیوٹ آف فزکس آف دی گلوب آف پیرس۔جرمنی: کولون یونیورسٹی۔
جاپان: اوساکا یونیورسٹی۔یہ اعلان اس ماہ شنگھائی، 2025 میں چین کے 10ویں خلائی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ Chang’e-5 مشن کے ذریعے حاصل کیے گئے چاند کے نمونے تقریباً 1.96 بلین سال پرانے ہیں، جو چاند کی ارضیاتی تاریخ کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔