اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے پاکستان کے دو ارب دس کروڑ ڈالر کے قرضے کو موخر کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کا قرضہ موخر کرنے کی منظوری دی ، اس حوالے سے چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس قرض پر اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، قرض کے تمام معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل چین نے 18 جولائی کو پاکستان کو 600 ملین ڈالر سے زائد کی امداد دی تھی جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے تعاون سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں
پاکستان چین سے 6.3 بلین ڈالر کا قرضہ چاہتا ہے
چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالرز سے زائد رقم دی ہے جس سے پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔31 مارچ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکوں کے ذریعے کاروبار ہے، 23 مارچ کو 2 ارب ڈالرز رول اوور ہونے تھے، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ اس رقم کو لوٹا دیا گیا ہے۔