328
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز خلا میں بھیج دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا شینزو 16 خلائی جہاز تین چینی خلابازوں کو لے کر تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک سویلین سائنسدان بھی موجود ہے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر Gui Haichao خلا میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔چین اس دہائی کے آخر تک چاند پر انسانی مشن بھیجنا چاہتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ چینی مشن خلائی اسٹیشن پر مختلف تجربات بھی کرے گا۔