امریکی میڈیا کے مطابق بالی میں ایک سال قبل صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی اور مفاہمت کی یادداشت پر بھی اتفاق کیا گیا تھا جس کے بعد دوسری ملاقات ہونے جا رہی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ کی امریکہ میں مصروفیات میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) اجلاس میں شرکت بھی شامل ہے جہاں وہ امریکی صدر سے ملاقات کے اس موقع سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
یوکرین جنگ اور پھر غزہ میں حماس اسرائیل جھڑپوں کے باعث امریکی اور چینی صدور کی یہ ملاقات اہم بن گئی ہے اور خطے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
APEC کے اس سال ہونے والے اجلاس کا عنوان بھی "Creating a Resilient and Sustainable Future for All” ہے جس میں سب کے لیے اقتصادی اور تجارتی خود مختاری کی بات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 21 ممالک کی تنظیم "APEC” کا اجلاس آج امریکی شہر سان فرانسسکو میں شروع ہو گیاہے جو 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ ایپک میں امریکہ، روس اور چین کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا، تائیوان بھی شامل ہیں۔