پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رہے گی،چین کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چین نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اس کا سب سے بااعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ملک ہے، اور بیجنگ ہمیشہ اسلام آباد کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ہر امتحان پر پورے اترے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورت حال، بڑھتے ہوئے غیر یقینی ماحول اور خطے کے چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور تزویراتی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بیان کے مطابق، دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی اور علاقائی امن کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی نہ صرف عوامی سطح پر گہری جڑیں رکھتی ہے بلکہ یہ تعلق خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ چینی وزیرِ خارجہ نے 20 سے 22 اگست 2025 کے دوران پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جو چھٹے پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا حصہ تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے روایتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستقبل کے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔