اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چینی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات، ملاقات میں سی پیک اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات اور سی پیک منصوبے کے لیے اپنی مکمل حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کی حمایت پر چین کے کردار کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان میں منصوبوں میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے کردار کی بھی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔