118
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے مبینہ جاسوس کو برطانیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص برطانوی پارلیمانی محقق ہے جس کا تعلق پارلیمنٹ کے متعدد ارکان سے بھی تھا جنہیں انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل تھی۔
محققین کو جن اراکین تک رسائی حاصل تھی ان میں سیکورٹی امور کے وزیر ٹام ٹگینڈہاٹ اور خارجہ امور کی کمیٹی کی چیئرمین ایلیسیا کیرنز شامل تھیں۔ملزم کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔رپورٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانوی محقق کو بیجنگ نے سلیپر ایجنٹ کے طور پر اس وقت بھرتی کیا جب وہ چین میں رہ رہا تھا۔مشتبہ چینی جاسوس کے ساتھ ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، برطانوی حکام نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔