بھارتی میڈیا کے مطابق کبوتر کو پولیس نے مئی 2023 میں پیر پاؤ جیٹی نامی علاقے سے چین کے لیے جاسوسی کے شبے میں پکڑا تھا جسے 8 ماہ کی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔کبوتر کو پکڑنے کے بعد بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے پاؤں میں ایک تانبا اور ایک ایلومینیم پینٹ ملایا گیا تھا جب کہ پروں کے نیچے چینی رسم الخط کے انداز میں لکھا ہوا پایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
کیا بھارتی پولیس آج بھی پیغام رساں کبوتروں سے کام لیتی ہے ؟
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور 8 ماہ کی تفتیش کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ پکڑے گئے کبوتر کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔ کبوتر ایک مسابقتی پرندہ ہے جو تائیوان میں مقابلوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
بھارت کئی بار پاکستان پر کبوتروں کی جاسوسی کا الزام لگا چکا ہے۔