چینی نائب وزیراعظم ہی لیونگ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چینی نائب وزیراعظم ہی لیونگ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
تفصیل کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ وزراء کا استقبال کیا۔

چینی نائب وزیر اعظم کو خصوصی پہرے میں ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔
چینی نائب وزیراعظم حکومت پاکستان کی جانب سے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔
نائب وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد میں نور خان بیس پہنچے۔ معزز مہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com