وزیراعلی پنجاب کا انتخاب، چودھری شجاعت کا پرویز الہی کی حمایت کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے رسی کشی جاری ہے اور بظاہر پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنتے نظر آرہے ہیں ،پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے 22 جولائی کو ہونے والے انتخابات سے قبل چوہدری شجاعت پاکستانی سیاست میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور چوہدری شجاعت کا وزیر اعلی بننے یا حمزہ شہباز کو وزیر اعلی رہنے کا فیصلہ چوہدری شجاعت کے فیصلے پر منحصر ہے۔

تاہم اب چوہدری شجاعت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے ان کے امیدوار چوہدری پرویز الہی ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ جن کو مینڈیٹ ملا انہیں حکومت کرنے کا حق ہے۔

ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل گنتی کے چکروں سے نکل کر غریب آدمی کے مسائل پر توجہ دینے میں مضمر ہے، جو حقیقی معنوں میں غریب کے مسائل حل کر ے گا وہی کامیاب ہوگا
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی فکر نہ کریں، ملکی مسائل کا حل یہی ہے کہ انہیں ڈیڑھ سال حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے یا پھر فوری انتخابات ہوں. انتخابات مہینوں میں نہیں، فوری سے مراد فوری ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔