اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
کرس گیل نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے لیے یہ بہت مشکل ہے کیونکہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور کیرون پولارڈ، آندرے رسل اور براوو ٹیم سے غائب ہیں۔
کرس گیل نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم سب جانتے ہیں کہ یہ صرف میچ کے دن صحیح حکمت عملی حاصل کرنے کی بات ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔