ڈائریکٹر سی آئی اے کی 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز نے اسرائیلی اور قطری حکام سے بات چیت میں یہ تجویز دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جیل سے 8 سالہ غمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب لبنان کی وادی بقاہ میں اسرائیلی حملوں میں 60 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ بعلبک شہر میں 16 شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے، جس پر اسرائیل نے حزب اللہ کے 100 سے زائد راکٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں صہیونی فوج کے حملوں میں 53 فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ جنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com