اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کے لیے اٹک جیل جائیں گے، وزارت قانون نے اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ سابق وزیراعظم کے خلاف مرکزی مقدمہ کا چالان 96/23 ہے جو دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا تعلق سوشل میڈیا سے ہے۔
گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مجرم قرار دے دیا گیا، جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح تھا، 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے ثبوت بھی مل گئے۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کے بیانات حالات سے مطابقت نہیں رکھتے، پی ٹی آئی چیئرمین کو دیگر 9 مقدمات میں ٹھوس شواہد کی روشنی میں مجرم قرار دیا گیا، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔