383
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی گمشدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام گزشتہ روز گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ لے گئے جہاں کیس کی ان کیمرہ سماعت جاری ہے۔