عمران خان،شاہ محمودکیخلاف سائفرکیس کی سماعت4 دسمبر تک ملتوی

آج کی سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی پیش ہوئے جس کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ایف آئی اے کی ٹیم ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پہنچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا، پراسیکیوٹر شاہ خاور، ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں اور شاہ محمود کے اہل خانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جب کہ آج کی سماعت میں میڈیا کے نمائندوں اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت ملتوی کردی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com