اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی جب کہ عمران خان کی قانونی ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔
اٹک جیل میں سلمان صفدر، احمد مسرار اور انتظار پنجوٹھا موجود تھے۔ سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
چئیرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ایف آئی اے نے 16 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے درخواست منظور نہ کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایف آئی کے مطابق جوڈیشل ہونے کے بعد ایک ہی کیس میں جسمانی تحویل یا ریمانڈ نہیں مانگا جا سکتا، اب چالان جمع کرایا جائے گا اور ٹرائل چلے گا، تاہم ملزمان ضمانت کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت قانون نے سماعت اٹک جیل میں کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
عمران خان کے وکیل کی طرف سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی ہے