اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس میں بیرسٹر سلمان صفدر اور پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2 وکلا روسٹرم پر کھڑے ہیں، یہ جیل کی سہولیات کا کیس نہیں، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے موقف پیش کیا کہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت چل رہا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ریکارڈ دیکھیں پھر فیصلہ کریں کہ کیس کو کیسے آگے بڑھانا ہے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
100