سائفر کیس ،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین چھٹی پر،سماعت نہیں ہوسکے گی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین آج چھٹی پر ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہوسکے گی جب کہ پی ٹی آئی نے ڈیوٹی جج سے درخواستیں سننے کی استدعا کی۔ .

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین آج چھٹی پر ہیں جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر آج سماعت نہیں ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 8 ستمبر تک چھٹی پر ہیں، پی ٹی آئی کے وکلا نے درخواست کی کہ کوئی راستہ دکھائیں کہ کیا کرنا ہے۔

عمران خان کی زندگی اہم اس لئے جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا،خصوصی عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی سماعت کرنے کی استدعا کی۔

ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں، آپ ہائی کورٹ کو مارک کریں تو میں بھی کیس سن سکتا ہوں، دو راستے ہیں یا تو رجسٹرار ہائیکورٹ سے رجوع کریں یا 9 ستمبر تک انتظار کریں۔۔

ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ چھٹی کی درخواست رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوائی ہے، 24 عدالتیں ہیں، میں ان سب کو سن سکتا ہوں، لیکن یہاں معاملہ مختلف ہے، باقی عدالتوں کے لیے میں ڈیوٹی ہوں  میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے علاوہ دیگر عدالتوں میں اختیار استعمال کرسکتا ہوں، ایڈمن جج ہونے کے ناطے میرا دائرہ اختیار 24 عدالتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم درخواست جمع کرائیں، آپ جو حکم دیں ہمیں قبول ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیوٹی جج کو ضمانت کی سماعت کے لیے درخواست دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ ضمانت کا معاملہ ہے، آپ ڈیوٹی جج ہیں، ہماری بات سنیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عدالت نے آج فریقین سے دلائل طلب کیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com