شہری سستے آٹے کے حصول کے لیے ترس گئے،مہنگے داموں فروخت جاری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شہری سستے آٹے کے حصول کے لیے ترس گئے، سرکاری سکیم کے تحت دکانوں پر سستے آٹے کی فراہمی طلب کے مقابلے انتہائی کم جبکہ پرائیویٹ آٹا من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق انہیں ایک شناختی کارڈ پر آٹے کا ایک تھیلا دیا جاتا ہے، مارکیٹ میں آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 1900 روپے سے زائد میں دستیاب ہے، کھلا سرخ آٹا 120 روپے، سفید فائن آٹا 140 روپے فی کلو۔ اور اچھا آٹا 160 روپے کا فی کلو فروخت ہورہا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے آٹے کا معیار بھی ناقص ہے۔ لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 16 جنوری سے نان اور سادہ روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مل اور فائن فلور کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وہ 12 جنوری کو پنجاب بھر میں ہڑتال بھی کریں گے کیونکہ آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
آٹا مہنگا ہونے کے باعث غریب لوگوں کی کمر توٹ گئی ہے گزشتہ روز بھی ایک شخص آٹے کے حصول کے لئے
اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا   یہ ملک کیلئے اچھا شگون نہیں حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ورنہ صرف باتوں سے اب کام نہیں چلے گا
لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے ۔حکومت میں موجود لوگوں کو عوام کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

یہ خبربھی پڑھیں 

سستا آٹاخریدنے کی کوشش ،بھگدڑ مچنے سے 8 بچوں کا باپ جاں بحق ،تین خواتین زخمی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca