نئے اور تجدید پاسپورٹ کے حصول کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نئے اور تجدید پاسپورٹ کے حصول کے لیے شہریوں کا ہجوم، چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں صدر پاسپورٹ آفس میں لمبی قطاریں معمول بن گئیں۔
موجودہ صورتحال سے قبل درخواست گزار کو نارمل پاسپورٹ 10 دن میں مل جاتا تھا جبکہ موجودہ بحرانی صورتحال میں ایک ماہ میں بھی پاسپورٹ نہیں مل رہا، پاسپورٹ ملنے میں بدترین تاخیر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن سے ہو رہی ہے۔

پاسپورٹ آفس صدر میں بدترین صورتحال دیکھی گئی اس دوران بے تحاشہ رش کے باعث کھڑے ہونے کی جگہ نہیں تھی، شہر کے مختلف اضلاع کے نامزد پاسپورٹ دفاتر کے باہر شہری بھی کھڑے رہے۔ انہیں پاسپورٹ کی تجدید کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو کام کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے غیر معمولی رش رہا تاہم باقی دنوں میں کم و بیش اسی صورتحال کا سامنا ہے۔ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن وہ کھڑکی سے ایک مخصوص جملہ سن کر واپس لوٹتے ہیں، ’’کل پرسو ں پتہ کرلیں
پاسپورٹ سیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کی وجہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد ہے۔ یہ غیر یقینی ہے، مختلف ممالک کا سفر کرنے والوں کے علاوہ زیادہ تر زائرین ایسے ہیں جنہیں عمرہ کے لیے سعودی عرب چھوڑنا ہے، ورک ویزے پر بیرون ملک کام کرنے والے افراد بھی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com