کیلگری میں شدید گرمی کی وارننگ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے شہر کیلگری کے لیے شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے کیونکہ توقع ہے کہ یہ گرم موسم ویک اینڈ تک برقرار رہے گا۔

ماحولیات کینیڈا نے یہ وارننگ منگل کی صبح جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ دن کے وقت درجہ حرارت تقریباً 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا، جب کہ رات کو درجہ حرارت 12 سے 16 ڈگری کے درمیان ہوگا۔

وارننگ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خود کو گرمی سے محفوظ رکھیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وقفے لیں، جہاں ممکن ہو ٹھنڈے کمروں میں وقت گزاریں، زیادہ پانی پئیں، اور بچوں یا پالتو جانوروں کو گاڑی میں ہرگز نہ چھوڑیں۔

البرٹا ہیلتھ سروسز کے اسٹورٹ بریڈو کا کہنا ہےعموماً ای ایم ایس کو سب سے پہلے ایسے مریضوں کا سامنا ہوتا ہے جو تھکن کا شکار ہوتے ہیں، اور یہ ہیٹ اسٹروک سے پہلے کی علامت ہوتی ہے۔ ہیٹ ایکزاسشن اس وقت ہوتا ہے جب پسینے کی وجہ سے جسم میں پانی کی بہت زیادہ کمی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو پسینہ آنا بند ہو جائے تو یہ ہیٹ اسٹروک کی نشانی ہے اور فوراً 911 پر کال کرنی چاہیے۔گرمی کی شدت اگلے ہفتے کے آغاز میں کم ہونے کی توقع ہے۔

کھلے آسمان تلے کام کرنے والے مزدوروں کے لیے مشکل حالات

کیلگری میں یہ شدید گرمی ایسے وقت میں آئی ہے جب عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مزدوروں کو بڑھتی ہوئی گرمی کے دباؤ سے بچانے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی مزدوروں کے لیے صحت عامہ کا ایک بڑا بحران بن رہی ہے، جو انہیں ڈی ہائیڈریشن، ہیٹ اسٹروک، دل اور گردوں کے امراض کے خطرے سے دوچار کرتی ہے۔

کیلگری میں مزدوروں کے لیے یہ موسم خاص طور پر چیلنج بن گیا ہے۔

تعمیراتی مزدور مارک ولیمز کا کہنا ہےٹھنڈا رہیں، وقفے لیتے رہیں، پانی زیادہ پئیں، جتنا ممکن ہو اندر رہیں یا وقفے وقفے سے اندر چلے جائیں، اور زیادہ کپڑے نہ پہنیں۔

ایک اور مزدور سونم ٹوپدن، جو تقریباً دو دہائیوں سے تعمیراتی صنعت میں کام کر رہے ہیں، نے کہاآپ کے بل تو کوئی اور نہیں بھرے گا، اس لیے چاہے موسم جیسا بھی ہو، آپ کو آٹھ گھنٹے کام پر جانا ہی پڑتا ہے۔

ماحولیات کینیڈا نے کہا ہے کہ لوگ ہیٹ ایکزاسشن کی علامات جیسے کہ سر درد، متلی، چکر آنا اور شدید تھکن پر نظر رکھیں۔

مزید یہ کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سرگرمیاں صبح یا شام کے وقت انجام دیں، جب درجہ حرارت نسبتاً ٹھنڈا ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔