حماس کے ٹھکانے کا دعوی،اسرائیل نے اقوام متحدہ کا سکول دھماکے سے اڑا دیا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام عوامی مقامات،اسکول اور اسپتال بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ ہیں لیکن اسرائیل کی جانب سے اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے انتہائی پریشان کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول پر حملہ کیا گیا حالانکہ وہاں موجود اقوام متحدہ کے مراکز کی تمام تفصیلات اس جنگ میں فریقین کو دستیاب تھیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کئی روز کے محاصرے کے بعد شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اسپتال سے طبی عملے سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ادھر غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جہاں جنین شہر میں ڈرون حملے اور فائرنگ سے مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب غزہ میں قابض فوج پر حماس کے جوابی حملے جاری ہیں۔ حماس کے جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ شجاعیہ میں 11 اور خان یونس میں 5 اسرائیلی فوجیوں کو مارٹر گولوں اور میزائلوں کے ذریعے ایک اسرائیلی فوجی کیمپ، کئی ٹینکوں اور ہتھیاروں سے ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے دوران منحرف اسرائیلی فوج نے حملوں میں اپنے ہی فوجیوں کو ہلاک کردیا، 13 فوجی فرینڈلی فائر میں اور 20 فوجی آپریشنل حادثات میں مارے گئے، جب کہ غزہ سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا