اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)طورخم بارڈر پر افغان فورسز اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی ہوئی جب چینی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان فورسز اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان مقامی مزدوروں کی نقل و حرکت پر جھگڑا ہوا۔
ایف سی اہلکاروں نے افغان بچے مزدوروں کو بارڈر کراسنگ پر روکا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان مزدور چینی اسمگل کر رہے تھے۔
ایف سی اہلکاروں نے انہیں سرحد پار کرنے سے روکا تو افغان فورسز مشتعل ہو گئیں۔
جس سے دونوں فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
واقعے کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
تاہم بعد میں تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرتے ہوئے سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں کسٹمز بلوچستان نے چینی کے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا جب وزیراعظم شہباز شریف نے مصنوعی قلت اور اس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا۔