162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کی سرحد پر بارڈر فورس اور مسلح علیحدگی پسند گروپ کے درمیان جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایران کی سرحد کے قریب سراوان میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سرحدی محافظوں اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹے تک جاری رہی۔
جھڑپ کی اطلاع پر ایرانی فوج کے تازہ دم دستے سرحد پر روانہ کیے گئے تاہم حملہ آور پہلے ہی اہلکاروں کو ہلاک کر کے ہتھیار لے کر فرار ہو گئے۔واضح رہے کہ غربت زدہ سیستان بلوچستان کی سرحدیں بھی افغانستان سے ملتی ہیں۔ صوبے میں منشیات کے اسمگلروں، علیحدگی پسندوں اور حکومت مخالف ملیشیاؤں کی سرحدی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو اسی صوبے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں دو پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔