332
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور کے زمان پارک پہنچ گئی۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور کے زمان پارک پہنچ گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی عمران خان کے گھر کے باہر موجود ہے۔ پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔
دو پولیس افسران گرفتاری کے نوٹس وصول کرنے کے لیے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں۔ پلے کارڈز پر نوٹس کی وصولی کے حوالے سے تحریر ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم وارنٹ پر عملدرآمد اور عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری بکتر بند گاڑی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ زمان پارک کے باہر موجود ہیں۔
کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی اور پولیس کے خلاف مزاحمت کے لیے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ وہ ہاتھوں میں لاٹھیاں اٹھائے نعرے لگا رہے ہیں۔