72
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ میں پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، آپریشن ٹیم میجر عامر کی سربراہی میں کارروائی کر رہی تھی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملک کے دو بہادر جوان شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شامل ہیں، فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔