سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان جھڑپ ، 54 افراد ہلاک

اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔جاں بحق اہلکاروں میں ایک پاکستانی اور ایک گھانا کا شہری شامل ہے، امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ابی میں امدادی سرگرمیوں کے دوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے کے وقت پاکستانی امن دستوں کا قافلہ 2 مریضوں کو اسپتال لے جا رہا تھا۔ پاکستانی امن دستوں نے موثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید ہو گئے۔واضح رہے کہ ابی 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے ایک متنازع سرحدی علاقہ رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔