بشار الاسد کے حامیوں اور فورسز کے درمیان چھڑپیں 17 افراد ہلاک

 

اردو ور لڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شام کے صوبے طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

شامی مبصرین کے مطابق یہ جھڑپیں بشار الاسد کے ملٹری جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں جس میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔شام کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور آپریشن کے دوران تین مسلح افراد بھی مارے گئے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ سید نیا جیل میں ہونے والے مظالم کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ شام کا صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔