اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث دارالحکومت خرطوم دھماکوں سے گونج اٹھا۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فائرنگ کا واقعہ خرطوم میں سوڈانی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع کے دفتر کے قریب پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خرطوم میں سوڈان کے صدارتی محل کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں اور خرطوم ایئرپورٹ سے دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ سوڈان کے شہروں ماروی اور بحری میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
سوڈان کی نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک کیمپ پر سوڈانی فوج نے حملہ کیا ہے۔دوسری جانب سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری ریپڈ فورس کے اہلکار ملٹری ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سوڈانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری ریپڈ فورس کے اہلکاروں نے خرطوم اور دیگر مقامات پر فوجی کیمپوں پر حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشیدگی کے بعد سوڈان کے مختلف شہروں میں توپیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سوڈان میں اکتوبر 2021 سے خودمختار کونسل کے ذریعے اقتدار میں ہیں اور ریپڈ سپورٹ فورس کی کمان خودمختار کونسل کے نائب صدر جنرل محمد حمدان دگالو کے پاس ہے جب کہ فوج کی کمان ان کے سپرد ہے۔ جنرل عبدالفتاح البرہان کو، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔