اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں ایک مقامی مسجد کے باہر سفید فام انتہا پسند گروپ کے ارکان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے مسجد کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔پولیس نے مشتعل مظاہرین کو مسجد کی طرف بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر انتہا پسند عناصر نے مسجد اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔علاقے میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اینٹی رائٹس پولیس کو طلب کیا گیا۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ساؤتھ پورٹ میں مسجد کے باہر پرتشدد مظاہروں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد اور غنڈہ عناصر کی جانب سے پرامن ویجل کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ساؤتھ پورٹ کے غمزدہ عوام کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔گزشتہ روز ساؤتھ پورٹ میں چھرا گھونپنے کے ایک واقعے میں تین لڑکیوں کی ہلاکت کے بعد، سوشل میڈیا پر ایک جعلی پوسٹ گردش کر رہی تھی کہ حملہ آور شامی پناہ گزین تھا، جس کے نتیجے میں دائیں بازو کے انتہا پسند گروپوں نے