147
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں میں 8 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
20 اسلامی ممالک کے سفیروں کا اسرائیل کو مجرم قرار دینے کامطالبہ
غیر ملکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ابتدائی طبی امداد روکنے سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ کے الشفاء ہسپتال کو بچانا چاہیے،امریکی صدر
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔