57
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی حکومت نے جسم فروشی کے الزام میں 11 خواتین سمیت 50 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق مساج پارلرز میں غیر اخلاقی جرائم کے سلسلے میں درجنوں غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ 14 یمنی شہریوں کو بھی خواتین اور بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ سعودی پولیس نے مساج پارلر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر چار غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔