63
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو علاقے سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
عرفان میمن نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر سڑکوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ صبح سے پہلے سڑکیں شہریوں کے لیے کھول دی جائیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر کی تمام سڑکوں پر صفائی کے انتظامات کو بھی صبح تک مکمل کیا جائے۔