ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم چترال، بنیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، خیبر، کوہاٹ، وزیرستان، مری، گلیات، راولپنڈی، میں بارش ہو گی۔ اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 26.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com