اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کیلگری میں ہفتے کے اختتام پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں۔انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج کینیڈا کے مطابق ہفتے کو ہواؤں کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جب کہ 1 سے 2 سینٹی میٹر برف گری۔
ماہرِ موسمیات راب گریفتھ کا کہنا ہے کہ شہر کے مغربی حصے میں برف کچھ زیادہ پڑی، لیکن یہ سردی عارضی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھینکس گیونگ پیر کو موسم ٹھنڈا رہے گا، تاہم بدھ کو درجہ حرارت 11 ڈگری اور جمعرات کو 17 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔
گریفتھ کے مطابق اکتوبر کے آخر میں دوبارہ برف باری کے امکانات موجود ہیں، لیکن اس بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ موسم کی پیش گوئی پر توجہ دیں اور برف باری سے پہلے گاڑیوں کے ٹائر اور باغات کی تیاری مکمل کر لیں۔