137
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی ریاست اڑیسہ میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تصادم کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ حادثہ اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں شام 7:20 پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق مسافر ٹرین مغربی بنگال کے شالیمار ریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن جارہی تھی، ابتدائی طور پر 30 ہلاکتوں کی اطلاع تھی تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تین یونٹ، 60 ایمبولینسز اور ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک اور ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی ہے۔