186
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گر گئی۔
میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے باؤلر دلشان مدھو شناکا ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان
عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، کپتان بابر اعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ۔
سری لنکا
نشان مدوشکا، کپتان دیموتھ کرونارتنے، کشال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنشن چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، سدیرا سماراویکرما، رمیشن مینڈس، پربت جے سوریا، دلشان مدھو شناکا، اسیتھا فرنینڈو۔