عمارت کوگرم اور سرد رکھنے کیلئے رنگ بدلنے ولا میٹریل تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے ایک ایسا بلڈنگ میٹریل بنایا ہے جو مالیکیولر لیول پر کام کرتا ہے جو موسم کے گرم اور سرد ہوتے ہی رنگ بدل کر گرمی کو جذب کرے گا یا چھوڑ دے گا۔

گرمی کے دنوں میں یہ عمارت سے 92 فیصد گرمی خارج کر کے ہوا میں واپس کر دے گا جس سے نہ صرف عمارت ٹھنڈی رہے گی بلکہ ایئر کنڈیشننگ کا بل بھی کم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سونامی پیدا کر کے پورا ملک تباہ کرنیوالا بم تیار

دوسری طرف سرد موسم میں یہ اطراف سے گرمی کا صرف 7% جذب کرے گا۔ تاہم، یہ یقینی طور پر عمارت کو گرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یونیورسٹی میں مالیکیولر انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر پو چن سو اور ان کے ساتھیوں نے یہ کم لاگت اور کارآمد مواد بنایا ہے۔جو نہ صرف توانائی کی بچت کرے گا بلکہ عمارتوں کے کولنگ اور ہیٹنگ سسٹم کو بھی ماحول دوست بنائے گا۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ مواد غیر آتش گیر اور تمام نقصان دہ کیمیکلز سے پاک ہے۔ گرمی باہر بھیجتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں حالتوں میں یہ اپنی نوعیت کو تیزی سے بدلتا ہے اور بار بار دھاتی یا مائع حالت میں بدل جاتا ہے، اس طرح مجموعی طور پر 1800 مرتبہ یہ گرم سردی کے چکر سے گزر سکتا ہے۔

اگلے مرحلے میں ماہرین نے 15 امریکی ریاستوں میں کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے اس کی تاثیر کا اندازہ لگایا ہے۔ اس کا وسیع اثر عمارتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس مواد کی صرف 6 سینٹی میٹر کی تہہ اس کے مکمل اثرات دکھانے کے لیے کافی ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com