اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ا مریکہ کی کولمببیا یونیورسٹی جووفاقی فنڈنگ میں کٹوتی کی زد میں ہے کو بالآخر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھکنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں
کولمبیا یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا پر غزہ یوکرین پر مضامین لکھنے پر پابندی
یونیورسٹی نے احتجاج، حفاظتی اقدامات اور مشرق وسطیٰ کے شعبہ کے حوالے سے اپنی پالیسی کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے نئے اقدامات کے تحت یونیورسٹی 36 خصوصی افسران کو تعینات کرے گی جو لوگوں کو گرفتار کر کے کیمپس سے نکال سکیں گے۔تاہم مذہبی اور صحت کی وجوہات کی بنا پر ماسک پہننے کی اجازت ہوگی۔ یہودیوں سے نفرت کی ایک سرکاری تعریف اور تشریح بھی قائم کی جائے گی۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر یہودی طلباء اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کرنے کی روک تھام میں ناکامی کا الزام لگایا تھا۔ انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی فنڈنگ میں 400 ملین ڈالر کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔امریکہ میں کالج کے سرکردہ منتظمین کا کہنا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کا اسلحہ سازی ایک خطرناک رجحان ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔