157
لاہور (دنیا نیوز)کامیڈین طارق ٹیڈی چل بسے، کمرشل تھیٹر کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
اداکار کی موت کی تصدیق ان کے بھائی نے کی۔
واضح رہے کہ تھیٹر کے کامیڈین کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
پی کے ایل آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کامیڈین کی طبیعت جگر کے انفیکشن میں اضافے کے باعث بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ ان کے 70 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔