پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی بحری امن مشق کا آغاز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی بحری امن مشق کا آغاز ہوگیا، مشقیں 14 فروری تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیراہتمام 8ویں کثیر القومی میری ٹائم امن مشق میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندے بحریہ کے اثاثوں، مبصرین اور اعلیٰ افسران کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے، پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن مشقوں میں 50 ممالک کے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لیے آگے بڑھنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان مشقوں کا مقصد علاقائی امن و سلامتی ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی عالمی امن و سلامتی کے لیے فرنٹ لائن کے طور پر کام کر رہی ہے، میری ٹائم سیکیورٹی کو بے مثال خطرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے سمندری ماحول پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی تمام ممالک کے لیے بہت اہم ہے، ہمیں میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ امن مشق کا مقصد دوستی اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ خوفناک زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ امن مشقیں ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہیں، پہلی مشق 2007 میں منعقد ہوئی، ہر خطے سے بحری افواج کو اکٹھا کرنا پاک بحریہ کا بڑا اعزاز ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca