ایشیا کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ آؤٹ

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ براڈکاسٹر نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

نشریاتی اداروں کے مطابق میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں جب کہ زمیز راجہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 ایشیا کپ، پاکستان کی جئے شاہ کو پہلا میچ دیکھنے کی دعوت، دیگر ایشین بورڈز کے حکام بھی مدعو

کمنٹری پینل میں سابق بھارتی کھلاڑیوں میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، سجنے بنگر اور پیوش چاولہ شامل ہیں۔دوسری جانب اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان مارون اٹاپٹو بھی کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا