ٹرانس جینڈر افراد سے متعلق تبصرے،بی سی نرس معطل ، 94 ہزار ڈالر جرمانہ

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز )برٹش کولمبیا میں ایک نرس کو ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں "امتیازی اور توہین آمیز” بیانات دینے پر صوبائی نرسنگ ریگولیٹر نے ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا۔

نرس پر تقریباً 94 ہزار ڈالر کے اخراجات اور جرمانے عائد کیے ہیں۔برٹش کولمبیا کالج آف نرسز اینڈ مڈوائیوز کے ڈسپلنری پینل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایمی ہیم نے جولائی 2018 سے مارچ 2021 کے دوران مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر ایسے بیانات دیے جو جزوی طور پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف خوف، نفرت اور غصے کو ابھارنے کے لیے تھے۔پینل نے اسے "پیشہ ورانہ بدعنوانی” قرار دیا۔ تاہم، ہیم نے اس فیصلے کو برٹش کولمبیا سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، جس کے باعث جرمانے اور اخراجات کی ادائیگی کا حکم اس وقت تک معطل رہے گا جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آتا۔کالج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہر طرح کے امتیاز کے خلاف کھڑا رہے گا اور صحت عامہ کے غیر امتیازی نظام کو یقینی بنانا ان کا بنیادی مقصد ہے۔ "نرسز اور مڈوائیوز معاشرے میں اعتماد اور اثر و رسوخ کی پوزیشن پر ہیں، اس لیے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ مساوی اور غیر امتیازی نگہداشت کو یقینی بنائیں۔”
ہیم، جو 13 سال سے زائد عرصہ تک ہیلتھ کیئر میں کام کر چکی ہیں اور نرس ایجوکیٹر کے عہدے تک ترقی پا چکی ہیں، نے کہا کہ وہ ٹرانس جینڈر مخالف نہیں ہیں اور ان کے بیانات خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تھے، خصوصاً خواتین کے لیے مخصوص مقامات جیسے جیلوں اور چینج رومز تک ٹرانس جینڈر خواتین کی رسائی پر۔ان کے وکیل لیزا بلڈی نے مؤقف اپنایا کہ پینل نے اپنے فیصلے میں "قانونی اور حقائق پر مبنی غلطیاں” کی ہیں اور ہیم کو ان کے اظہارِ رائے کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے، جو کہ "سائنس اور عقلِ عامہ سے ہم آہنگ خیالات” ہیں۔
ایمی ہیم نے ماضی میں بھی ٹرانس جینڈر خواتین کو مرد قرار دیتے ہوئے جنس کی شناخت کو "غیر سائنسی اور ماورائی بے معنی تصور” کہا تھا۔ وہ جے کے رولنگ کی حمایت میں وینکوور میں ایک بڑے بل بورڈ کی مالی اعانت بھی کر چکی ہیں اور انہیں معروف برطانوی مصنفہ سمیت بڑی تعداد میں آن لائن حمایت بھی حاصل ہے۔یاد رہے کہ کینیڈا اور بی سی دونوں کے قوانین کے تحت ٹرانس جینڈر افراد امتیاز سے تحفظ رکھتے ہیں۔ بی سی کے ہیومن رائٹس کوڈ میں 2016 میں اور وفاقی قوانین میں 2017 میں ترامیم کے ذریعے صنفی شناخت اور اظہارِ جنس کی بنیاد پر امتیاز کو خلافِ قانون قرار دیا گیا تھا۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔