الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر ہوا، اجلاس میں کمیشن کے معزز ارکان نے شرکت کی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی.
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں راولپنڈی کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور کیا گیا.
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء شامل ہوں گے.
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس اتوار کو ہوگا، سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی اجلاس کی صدارت کریں گے.
کمیٹی اس سلسلے میں راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات ریکارڈ کرے گی، کمیٹی تین دن کے اندر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی.
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کی توہین عدالت اور کمشنر راولپنڈی کے خلاف دیگر قانونی کارروائیوں کا فیصلہ کیا جائے گا.
86