اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواستیں اوگرا کو جمع کرادی ہیں۔سوئی ناردرن نے 730 روپے 39 پیسے اور سوئی سدرن نے اگلے مالی سال کیلئے یکم جولائی سے 391 روپے 69 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کے لیے کہا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست میں گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو کی اوسط قیمت 5 روپے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن نے آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو کی ضروریات کا تخمینہ 431 ارب 13 کروڑ روپے لگایا ہے اور 256 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔
دوسری جانب سوئی سدرن کی جانب سے اوگر کو جمع کرائی گئی درخواست میں آئندہ مالی سال کی یکم جولائی سے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 1060 روپے 12 پیسے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سوئی سدرن نے آئندہ مالی سال کے لیے 266 ارب روپے کی آمدنی کی ضروریات اور 98 ارب 31 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔
اوگرا سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت 13 مارچ کو کراچی میں ہوگی، سوئی ناردرن کی درخواست کی سماعت 20 مارچ کو لاہور اور 22 مارچ کو پشاور میں ہوگی۔